دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی ملک میں اگرپولیس کانظام درست ہوتووہاں پرقانون کی حکمرانی ہوتی ہے ۔اسی طرح کاایک واقعہ دبئی میں پیش آیاجب دبئی پولیس کے ایک افسرنے ڈرائیونگ کے دوران ایک گاڑی کوٹکرماردی اوربعد میں اس حادثے کامقدمہ بھی اپنے خلاف ہی درج کراکے خود پرجرمانہ بھی کرایااورپھرادابھی کردیا۔اس واقعے کی رپورٹ دبئی پولیس کے سربراہ کوہوئی توانہوں نے اس اقدام کو سراہتے
ہوئے اس پولیس افسرکوایک اورعہدے پرترقی دیدی ۔عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ افسر عبداللہ ابراہیم محمد نے اپنے ہی خلاف کارحادثے کا ذمہ دار ہونے کی شکایت درج کردی اورحادثے کاشکارہونے والی گاڑی کی تصویریں پیش کرکے خود ثبوت بھی پیش کئے ۔جس شخص کی گاڑی کایہ حادثہ ہواتھاوہ مصرکاشہری ہے. پولیس افسرکی ایمانداری کاذکرسوشل میڈیاپرکیاہے