منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

معروف ڈرامہ میں قابل اعتراض مواد نشر،ٹی وی چینل پر بڑا عرمانہ عائد کردیاگیا

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ’کتنی گرہیں باقی ہیں ‘ کی قسط ’چیونگم‘ میں غیر مناسب اور قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔جرمانہ کی رقم تین ہفتوں میں ادا کرنا ہوگی۔ مورخہ 29جنوری 2017 ؁ ء کو مذکورہ پروگرام میں قابلِ اعتراض مواد نشر کیا گیا جس کے خلاف پیمرا کو متعدد شکایات موصول ہوئیں اور

اتھارٹی نے 20فروری 2017  کو اظہار وجوہ کے ذریعے چینل انتظامیہ سے سات (07) یوم میں جواب طلب کیا ۔ بعد ازاں چینل نمائندگان کا موقف سننے اور جواب کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ مذکورہ پروگرام میں الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی گئی علاوہ ازیں چینل انتظامیہ نے سکرپٹ کے انتخاب میں بھی احتیاط نہیں برتی ۔ لہٰذا چینل انتظامیہ کو جرمانے کے علاوہ یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015کی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے ادارہ جاتی نگران کمیٹی کو فعال کرے اور سکرپٹ کا انتخاب معاشرتی، سماجی اور اخلاقی قدروں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ پیمرا حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعات 20(f)اور پیمرا )ٹیلیویژن اینڈ براڈ کاسٹ آپریشنز)ریگولیشنز2012کی دفعہ 8(5)(a) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015کی دفعہ 17کے تحت نگران کمیٹی کی تفصیلات پیمرا کو تین ہفتوں میں فراہم کی جائیں۔ خلاف ورزی پرپیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔ جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ مذکورہ پروگرام میں الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی گئی علاوہ ازیں چینل انتظامیہ نے سکرپٹ کے انتخاب میں بھی احتیاط نہیں برتی جس کی وجہ سے شوکی نشریات سات روزکے لئے بنداور10لاکھرجرمانہ کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…