راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کا امن دشمنوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جندولہ کے قریب آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں خطرناک دہشتگرد محمودالحسن عرف خواجہ مدنی اور اسکا ساتھی ہلاک ہو گیا۔ہلاک دہشتگردوں کا تعلق
کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔