ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

’’روم کا شہر قونیہ جہاں حضرت جلال الدین رومی ؒ کا مزار ہے ‘‘

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے بدھ کو قونیہ کا دورہ کیاجو کہ ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ تر کی کے دورہ پر ہیں ۔تر کی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گورنر قونیہ نے سپیکر قومی اسمبلی کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس میں سپیکر اور گورنر قونیہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک تر ک تعلقات کے فروغ خصوصًازرعی پیداوار،زرعی مشینری ،فوڈ پروسیسنگ اور دفاعی

صنعت کے اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سر دار ایاز صادق نے گورنر ہاؤس میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تا ثرات قلم بند کیے۔ بعدازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے درمیان پائے جانے والے برادرانہ تعلقات خصوصی نوعیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک۔تر ک فرینڈزشپ گروپ سب سے بڑا پارلیمانی گروپ ہے اور یہ گروپ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کررہا ہے ۔سپیکر نے کہا کہ مسلمان دنیا کے عظیم صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جنہیں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا روحانی استاد بھی تصور کیا جاتا ہے ۔ بعدازاں گورنر قونیہ نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔قبل ازیں قونیہ سے اے کے پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ اور ڈپٹی گورنر قونیہ نے قونیہ کے ریلوے اسٹیشن پر وفد کا استقبال کیا ۔سر دار ایاز صادق اور وفد کے اراکین نے عجائب گھر اور عظیم صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کے مزار کا دورہ کیا اور دعاکی ۔ وفد نے قونیہ عجائب گھر میں محفل سماع دیکھی اور مولانا جلال الدین رومی کے مزار کے احاطے میں علامہ اقبال کی علامتی قبر کابھی دورہ کیا ۔یاد رہے کہ قونیہ کو ملتان کا جڑواں شہر ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…