جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صرف یہ والے رکشے پاکستان میں یہ چلیں گے جو ۔۔۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے ملک میں صرف منظور شدہ کمپنیوں کے رکشے چلانے کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشوں پرپابندی کے خلاف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں 1950 کی بسیں چل رہی ہیں، پورے ملک میں چنگ چی رکشے پھیلے ہوئے ہیں، پھٹ پھٹی کے پیچھے لگے رکشے

کیوں چل رہے ہیں ٗیہ چنگ چی خطرناک رکشے ہیں مڑنے پر الٹ جاتے ہیں، حکومت میٹرو، گرین بس، اورنج لائن ٹرانسپورٹ چلا رہی ہے لیکن چنگ چی رکشوں کے نظام کو دیکھنے والا کوئی نہیں، لوگوں کا روزگار لگ جائے تو حکومت ہوش میں آتی ہے، حکومت کو اب یہ مسئلہ بھی حل کرنا ہے اور لوگوں کا روزگار بھی بحال رکھنا ہے تاہم حکومت کے پاس غیرقانونی چنگ چی کے اعدادوشمار موجود نہیں۔سپریم کورٹ نے پورے ملک میں منظورشدہ مینو فیکچررزکے رکشے چلانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ منظور شدہ کے علاوہ کوئی چنگ چی رکشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…