منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

راحیل شریف کوسعودی نہیں بلکہ پاکستان میں ہی اہم ترین ذمہ داری سونپنے کی خبریں

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئردفاعی تجزیہ کاراکرام سہگل نے کہاہے کہ پانامالیکس کے مقدمے کافیصلہ آنے پرسابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کونگران وزیراعظم بنایاجاسکتاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے اکرام سہگل نے کہاکہ پانامالیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ سے فیصلہ جلدہی آنے والاہے ۔اگرفیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آیاتوراحیل شریف عام انتخابات کے شفاف انعقاد کےلئے ایک

بہترین نگران وزیراعظم ہونگے ۔اس موقع پرانہوں نے راحیل شریف سے ذاتی گفتگوکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں نے خود راحیل شریف سے کہا ہے کہ اس وقت آپ ہی وہ شخص ہیں جس پر پورے ملک اور پوری قوم کو فخر ہے اور جس پر قوم مکمل اعتماد کرتی ہے۔ آپ کے جانے سے قوم کی خاطر دی گئیں آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔اکرام سہگل نے مزید سوالات اٹھائے کہ یہ بات بھی سوچنے کی ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کے لیے کیوں راحیل شریف کو ہی سعودی عسکری اتحاد کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا؟ اوراس اتحاد کےلئے کسی عرب ملک کے اعلی فوجی افسرکوکیوں نہیں عہدہ دیاگیااورکیوں مسلم ممالک نے جنرل (ر) راحیل شریف کوہی سربراہ کے طورپرلیاہے ؟انہوں نے کہاکہ اس پاکستان کے اپنے حالات کشیدہ ہیں ۔ایسی صورتحال میں راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کا سربراہ تعینات کرنے کافیصلہ کرنابہت مشکل ہے ۔واضح رہے کہ اس سےقبل وزیردفاع خواجہ محمدآصف جنرل (ر) راحیل شریف کے بارے میں بتاچکے ہیں کہ سعودی عرب نے راحیل شریف کی خدمات لینے کےلئے پاکستانی حکومت سے درخواست کی تھی جس پرپاکستان نے بھی مثبت  ردعمل دیتے ہوئے سعودی عرب کی درخواست منظورکرتے ہوئے راحیل

شریف کواین اوسی جاری کردیاہے تاہم ابھی تک اس معماملے میں راحیل شریف کی طرف سے کوئی د رخواست وفاقی حکومت کوموصول نہیں ہوئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…