اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) برطانیہ نے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ سے خفیہ اداروں کو میسجز تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ سروس کا میسجز کو خفیہ رکھنا ناقابل قبول ہے، انتہا پسندی کے خاتمیکیلئے انٹیلی جنس اداروں کو واٹس ایپ میسجز تک رسائی دی جائے، جلد ہی سوشل میڈیا اداروں کے حکام سے اس حوالے سے مذاکرات کیے جائیں گے تاہم گوگل، یوٹیوب اور ورڈ پریس انتہا پسندانہ

مواد ہٹانے کی ذمے داری ادا کریں ، سوشل میڈیا سے انتہا پسند مواد کی نگرانی کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ کا برطانوی نشریاتی ادارے’’بی بی سی‘‘ کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ واٹس ایپ اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دیگر ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کو ‘دہشت گردوں کے چھپنے کا ذریعہ’ نہیں بننے دینا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے اور انٹیلی جنس سروسز کو خفیہ میسجنگ سروسز تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔برطانوی سیکریٹری داخلہ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ لندن کے ویسٹ منسٹر برج پر حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص خالد مسعود نے حملے سے چند منٹوں قبل ‘واٹس ایپ استعمال کیا تھا’۔تاہم پولیس کو اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ خالد مسعود نے واٹس ایپ پر کیا پیغام بھیجا یا وصول کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں واٹس ایپ نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو اپنے تمام پیغامات کے لیے متعارف کرایا دیا تھا جس کے بعد حکومتیں چاہیں بھی تو صارفین کے بارے میں معلومات کو حاصل نہیں کرسکتیں اور اب کسی بھی صارف کے میسج، ویڈیو، وائس میسج یا کال وغیرہ کے راستے میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔واٹس ایپ نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب میسج ارسال کرنے اور وصول کرنے والا ہی اس میسج، ویڈیو وغیرہ کو دیکھ سکیں گے اور واٹس ایپ خود بھی چاہے تو اسے نہیں دیکھ سکتی۔

اس سلسلے میں برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ نے کہا کہ وہ رواں ہفتے ٹیکنالوجی کمپنیوں سے ملاقات کریں گی اور انہیں مل کر کام کرنے کی پیشکش کریں گی۔دوسری جانب برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ ‘جاننے کے حق اور پرائیویسی کے حق کے درمیان ایک توازن ہونا چاہیے۔انہوں نے برطانوی وزیرداخلہ کی بات سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘تحقیقات کے لیے حکام کو پہلے ہی بہت زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔تاہم وزیرداخلہ امبر رڈ کا کہنا ہے کہ ‘یہ بالکل ناقابل قبول بات ہے، دہشت گردوں کو چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ واٹس ایپ اور اس طرح کی دیگر ایپس دہشت گردوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لیے ایک خفیہ مقام مہیا نہ کریں۔فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارف ہیں اور وہ یہ کہہ چکی ہے کہ صارفین کی نجی گفتگو کا تحفظ اس کی اولین ترجیح میں سے ایک ہے۔

اس سلسلے میں امریکی موبائل فون بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک کہہ چکے ہیں کہ حکومتوں کی جانب سے ایپل کو الیکٹرانک ڈیوائسز تک ‘پیچھے کے دروازے سے رسائی’ دینے کے لیے مجبور کرنا غلط ہوگا۔اس کے باوجود برطانوی وزیرداخلہ امبر رڈ کہتی ہیں کہ وہ ٹم کک سے بات کریں گی اور کہیں گی کہ وہ اس طرح کی صورتحال میں حکومتوں کی مدد کرنے کا کوئی طریقہ نکالیں۔امبر رڈ نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کا حل نکالیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ہر حملے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ انٹرنیٹ تشدد پر اکسانے، شدت پسند نظریات کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کررہا ہے، اسے روکنے کے لیے ہمیں گوگل، فیس بک، ٹوئیٹر اور دیگر اداروں کا تعاون چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…