جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں بڑا حملہ،متعددہلاک و زخمی

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوہائیو(آئی این پی) امریکا میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے متعددافرادہلاک اور 14 سے زائدزخمی ہوگئے، حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے علاقے سینسیناٹی میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیاپولیس نے متاثرہ علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے مقامی پولیس نے ٹوئیٹ بھی کی کہ کیمو نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو ایک بجے کی گئی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد لاس ویگاس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 50 سال کے قریب ہے جب کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں کیونکہ حملہ آور دماغی مریض ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پولیس چیف نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔پولیس کیپٹن کِمبرلی وِلیمز کا کہنا تھا کہ حملہ آور مفرور ہیں اور پولیس کے پاس فی الحال ان کے حلیے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے اور ان کے خیال میں حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔

خیال رہے کہ امریکا میں آزاد اسلحہ پالیسی کے باعث عام افراد کو اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنے کا حق ہے، اور رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اکثر واقعات آزاد اسلحہ پالیسی کے باعث ہی پیش آتے ہیں۔امریکی عہدیدار اور پولیس کئی بار تسلیم کرچکی ہے کہ ہتھیاروں کو محدود نہ کرنے تک امریکا میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہیں گے، جب کہ امریکیحکومت نے فائرنگ کے ایسے واقعات روکنے کی بھرپور کوشش کی ہے، جس میں تاحال اسے خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔سابق صدر براک اوباما کے دور میں ہتھیار رکھنے کے حوالے سے قانون سازی کے لیے ماحول ساز گار بنانے کی کوشش کی گئی تھی، مگر اوباما انتظامیہ بھی اس حوالے سے خاطر خواہ کام نہیں کرسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…