منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

عالمی برادری کو بشار الاسد سے ہی بات کرنا ہوگی

datetime 16  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو شام میں امن کے قیام کےلیے شام کےصدر بشارالاسد سے ہی مذاکرات کرنے ہوں گے۔
شام میں خانہ جنگی کو چار سال مکمل ہونے پر جان کیری کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک برا ترین سانحہ تھا جو ہم سب نے دیکھا تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے گزشتہ دو دور ختم ہونے کے بعد امریکہ بشارالاسد پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے اسرار کرتا رہا ہے۔
خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران تقریباً دو لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
شرم الشیخ میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ سخت محنت کر رہا ہے کہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوئی سیاسی حل تلاش کیا جائے۔
سی بی ایس نیوز کو دیےگئے اس انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا امریکہ شام میں اعتدال پسند حزب اختلاف کے ساتھ کام کر کے ایک سفارتی راستہ تلاش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا ’ ہم نے اس سانحے کے مختلف اہم کرداروں سے بھی بہت بار بات چیت کی ہے۔‘
ماضی میں وائٹ ہاؤس کا موقف رہا ہے کہ بشارالاسد سیاسی تصفیے کے طور پر اپنی پوزیشن سے ہٹ جائیں۔ تاہم اب جان کیری کی ان باتوں سے یہ واضح نہیں ہو رہا کہ کیا امریکہ کی پوزیشن تبدیل ہوگئی ہے یا نہیں۔
جان کیری امن مذاکرات کو شروع کرانے کے لیے ماضی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔
وہ اسد حکومت اور شامی حزب اختلاف کے نمائندوں کو گزشتہ برس پہلی بار جنیوا میں اکھٹا کر چکے ہیں لیکن ان کے درمیان مذاکرات دو ادوار کے بعد ختم ہو گئے تھے۔
جان کیری کا کہنا ہے کہ ’اسد حکومت کو مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کے لیے ہمیں ان پر واضع کرنا پڑے گا کہ ہر کوئی مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے پرعزم ہے، اور مذاکرات کے متعلق ان کی سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس پہ کام ہو رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے اتحادی اور دوسرے تمام لوگوں کی کوششوں سے بشارالاسد پر دباؤ بڑھے گا۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…