لاہور(آئی این پی)رائیونڈ میں لرزہ خیز واقعہ،باپ نے بیٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے، غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل، رائیونڈ میں باپ نے اپنی بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے ابدی نیند سلا دیاجبکہ گر فتاری کے بعد قاتل کو غلط فہمی قرار دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں باپ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بیٹی
باپ کے سامنے تڑپتی رہی مگر باپ کو زرا رحم نہ آیا۔ افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے بعدازں اسکے والد کو گر فتار کر لیا جس نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا میں نے بد چلنی کی غلط فہمی کی وجہ سے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا ۔