اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت دنیا میں خواتین کیلئے سب سے خطرناک ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے ہرسال سینکڑوں لڑکیوں سے زیادتی اورخودکشی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔
بھارت میں لڑکیوں کی تزلیل کرن ااور سر عام چھیڑ چھاڑ معمول بن چکا ہے۔جس کے پیش نظر اب انوکھا اینٹی رومیو سکواڈ متعارف کرایا گیا ہے جس نے پہلے روز پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ لڑکیوں کے تحفظ کیلئے پولیس کا اینٹی رومیوسکواڈ ترتیب دیا گیا ہے جو کہ اوارہ لڑکوں کو ایسی غلط حرکات سے روکے گا اور گرفتا کریگا۔اینٹی رومیوسکواڈ نے پہلے روز بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پانچ نوجوانو ں کو گرفتارکر لیا جو کہ لڑکیوں کو چھیڑنے میں مصروف تھے۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریاست کی خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائیگا۔