اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

’’پانامہ کیس کا فیصلہ‘‘ وزیر اعظم کا استعفیٰ اور الیکشن کی تیاریاں ۔۔ عمران خان کا اگلا حیران کن لائحہ عمل کیا ہے ؟ سینئر صحافی کا دھماکہ خیز انکشاف ‎

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)عمران خان دھرنوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، پانامہ پر کمیشن بننے کی صورت میں نواز شریف کو بطور وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے،تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اندر کی کہانی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ عمران خان پانامہ کیس کے متوقع فیصلے بارےبہت پر امید ہیںکہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا اور وہ یہ توقع رکھ رہے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کا فیصلہ دیا تو تحریک انصاف یہ یقینی بنائی گی کہ اس دوران نواز شریف وزیراعظم نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصـاف کے سربراہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے فوری بعد ایک چارٹر آف ڈیمانڈلے کر آئیں گےجس میں دس مطالبات ہونگےجو کہ الیکشن ریفارمز اور شفاف الیکشن کیلئے ہونگےاور جب تک یہ ڈیمانڈ پوری نہیں ہونگی عمران خان نے کہا ہےکہ وہ الیکشن کا انعقاد نہیں ہونے دینگے ۔ عمران خان کو خدشہ ہے کہ اگر الیکشن ریفارمز اور شفاف الیکشن کیلئے ان کی ڈیمانڈ نہ مانی گئیں توآئندہ عام انتخابات گزشتہ انتخابات2013کی طرح ہونگے ۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاہے کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے تحریک چلائیں گے اگر انہیں دھرنا دینا پڑا تو وہ دھرنا دینگے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد فوری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کی تیاری کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…