اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال ماہ رمضان 29دنوں پر مشتمل ہو گا، سعودی علما کونسل کے رکن شیخ عبداللہ بن سلیمان المینی کی پیشگوئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی علما کونسل کے رکن شیخ عبداللہ بن سلیمان المینی نے علم آسٹرولوجی کے مطابق پیشگوئی کی ہے کہ امسال ماہ رمضان
29دنوں پر مشتمل ہو گاجس کا آغاز 27مئی سےہو گااور جو 24جون تک جاری رہے گاجبکہ عید الفطر 25جون بروز اتوار متوقع ہے۔شیخ عبداللہ نے بتایا کہ سعودی گزٹ یعنی سعودی اسلامک کیلنڈر کے مطابق ذوالحج کا مہینہ بھی 29دنوں پر مشتمل ہو گا اور عیدالاضحی یکم ستمبر کو ہو گی۔