ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سنگاپوردنیا کا مہنگا،اور سستاترین شہرکونسا قرار دیدیا گیا ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) اخراجاتِ زندگی کے لحاظ سے سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین جب کہ قازقستان کے دارالحکومت الماتے کو سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں عرب دنیا کا کوئی شہر نہیں پایا جاتا۔ البتہ دس سستے ترین شہروں میں عرب دنیا کا ایک شہر الجزائر شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق اکنامسٹ گروپ کے اکنامسٹ انٹیلجنس یونٹ(ای آئی یو) کی جانب سے ہونے والے اس سروے میں دنیا کے 133 مرکزی شہروں کو شامل کیا گیا۔ سروے کا مقصد محدود بجٹ کے حامل افراد کے واسطے سفر کے لیے مناسب مقامات کا تعین کرنا ہے اور مہنگے ترین شہروں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ یہ افراد بھاری اخراجات سے بچ سکیں۔ مغربی یورپ اور مشرقِ بعید میں واقع شہر دنیا میں مہنگے ترین ہیں۔ تاہم حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اپنی مہنگائی کے سبب مشہور بعض شہر دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں شامل نہیں۔ اس کی مثال برطانوی دارالحکومت لندن ہے جو مہنگائی اور بلند اخراجاتِ زندگی کے لحاظ سے عالمی فہرست میں 24 ویں نمبر پر ہے۔سروے کے مطابق دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں میں سنگاپورپہلے، ہانگ کانگ دوسرے، زیورخ تیسرے، ٹوکیوچوتھے، اوساکا پانچویں، سیؤل چھٹے، جنیواساتویں، پیرس آٹھوں، نیویارک نویں، کوپن ہیگن کا دسواں نمبر ہے،اعداد

و شمار کے نگراں خصوصی ڈائریکٹر جان کوبسٹک کا کہنا تھا کہ دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں اس وقت یورپ کے صرف چار شہر شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج سے دس برس قبل دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں آٹھ شہروں کا تعلق یورپ سے ہوتا تھا جب کہ اب یہ تعداد نصف ہو

چکی ہے۔سروے کے مطابق عالمی سطح پر دس سستے ترین شہروں کی فہرست میں  الماتے (قازقستان)پہلے لاگوس (نائیجیریا)دوسرے،بنگلور (بھارت)تیسرے، کراچی (پاکستان)چوتھے، الجزائر شہر (الجزائر)پانچویں،چنائے(بھارت) چھٹے،ممبئی (بھارت) ساتویں،کیو (یوکرین)آٹھویں، بخارسٹ (رومانیہ)نویں نئی دہلی (بھارت) دسویں نمبر پرہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…