ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پتھر پہ لکھا

datetime 23  مارچ‬‮  2017 |

ایک دفعہ دو بہت گہرے دوست صحرا میں سفر کر رہے تھے، راستے میں باتیں کرتے کرتے دونوں میں بحث ہوگئی اور بات اتنی بڑھی کہ ایک دوست نے دوسرے دوست کے منہ پہ تھپڑ دے مارا۔تھپڑ کھانے والا دوست بہت دکھی ہوا مگر کچھ بولے بغیر اس نے ریت پر لکھا۔آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے میرے منہ پہ تھپڑ مارا۔چلتے چلتے ان کو ایک جھیل نظر آئی۔

دونوں نے نہانے کا ارادہ کیا۔اچانک جس دوست کو تھپڑ پڑا تھا وہ جھیل کے بیچ دلدلی حصہ میں پھنس گیا مگر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اس نے اسے بچا لیا، تب بچنے والے دوست نے پتھر پہ لکھا’’آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے میری زندگی بچا لی‘‘یہ دیکھ کر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اور بعد میں جان بچائی ‘ اس نے پوچھا!جب میں نے تم کو دکھ دیا تو تم نے ریت پر لکھا تھا اور جب جان بچائی تو تم نے پتھر پہ لکھا۔کیوں؟پہلے دوست نے جواب دیا’’جب کوئی آپ کو دکھی کرے یا تکلیف دے تو ہمیشہ اس کی وہ بات ریت پر لکھو تاکہ درگذر کی ہو اسے مٹا دے لیکن جب بھی کوئی آپ کے ساتھ بھلائی کرے توہمیشہ اس کی اچھائی پتھر پہ نقش کرو تاکہ کوئی بھی اسے مٹا نہ سکے۔

ہاتھ یا پاوں سو گئے ہیں؟؟ کوئی بات نہیں۔۔ابھی جگا لیتے ہیں۔۔اپنے سر کو دائیں سے بائیں یا کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمانا شروع کر دیں۔۔چند سیکنڈز کے اندر اندر ہاتھ یا پاوں نیند سے بیدار ہو جائیں گے۔

ہچکیاں آ رہی ہیں؟؟ْ اپنے انگوٹھے اور دوسری انگلی(شہادت کی انگلی کے ساتھ والی) کو اپنی بھنووں (آئی برو) پر رکھیں اور ہلکا سا دبائیں۔۔کچھ دیر ایسا رہنے دیں ہچکی رک جائے گی ۔۔۔ان شاء اللہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…