ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ايسا پودا جس کو چھونے سے لوہا سونے ميں تبدیل ھو جاتا ہے

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

کیا واقعی اس جنگل ميں ايسا پودا ہے جس کو چھونے سے لوہا سونے ميں تبدیل ھو جاتا ہے ؟؟؟ نوجوان نے لکڑياں جمع کرتے ہوئے بزرگ سے سوال کيا۔ بزرگ نے نوجوان پر اک گہری نظر ڈالی اٽبات ميں سر ہلايا اور دوبارہ لکڑياں جمع کرنے لگا۔

نوجوان کی ينک ميں نوکری تھی، دس ہزار ماہانہ کما رہا تھا نہ جانے کيوں دوستوں کی باتوں ميں آ گيا نوکری کو خير باد کہا، ہاتھ ميں لوہے کی وزنی سی لاٹھی پکڑ کر جنگل کی طرف چل نکلا ۔ جنگل کا چپہ چپہ چھان مارا ايک ايک پودے سے لاٹھی ٹکرائی مگر لوہا سونا نہ بن سکا، دن رات ايک کر ديا نہ دن کا پتہ نہ رات کی سدھ کتنے ہی دن بيت گئے مگر کاميابی نہ مل سکی ہمت ہار گيا۔ جنگل کے پاس سے گزرتی اک سڑک سے لفٹ لی اور گھر پہنچ گيا جوتا ٹوٹ پھوٹ چکا تھا پاؤں سوج چکے تھے تھکن سے نڈھال تھا جوتا اتار کر پھيکنے لگا تو کچھ چمکتا ہوا دکھائی ديا۔ غور سے ديکھا تو جوتے تلے لگے ھوے کيل تمام سونے کے بن چکے تھے ، کوئی اوزار لے کر کيل اکھاڑے اور بھاگا بھاگا سنار کے پاس گيا اور پوچھا يہ کيا ہے ؟؟ سنار کسوٹی پر پرکھا اور کہا يہ سونا ہے۔ پوچھا کتنے کا ھو گا يہ سارا ؟؟ سنار نے وزن کيا اور بولا دس ہزار کا نوجوان حساب لگاکر بولا ميری قسمت ميں ماہانہ دس ہزار ہی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…