ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

برائے عبرت

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

ایک بار جناب بہلول دانا کسی نخلستان میں تشریف فرما تھے ایک تاجر کا وہاں سے گزر ہوا۔ وہ آپ کے پاس آیا سلام کرکے سامنے بیٹھ گیا اور انتہائی ادب سے گزارش کی ۔حضور تجارت کی کونسی ایسی جنس خریدوں جس سے بہت فائدہ ہو جناب بہلول دانا نے فرمایا کالا کپڑا لے لو ۔تاجر نے شکریہ ادا کیا اور الٹے قدموں چلتا ہوا واپس چلا گیا ۔

اس نے جا کر علاقے میں دستیاب تمام سیاہ کپڑا خرید لیا کچھ ہی دنوں بعد شہر کا رئیس انتقال کر گیا ماتمی لبا س کے لئے سارا شہر سیاہ کپڑے کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا ۔سیاہ کپڑا سارا اس تاجر کے پاس ذخیرہ تھا اس نے منہ مانگے داموں فروخت کیا اور اتنا نفع کمایا جتنا ساری زندگی نہ کمایا تھا وہ تاجر بہت امیر کبیر ہوگیا کچھ عرصے بعد وہ گھوڑے پر سوار کہیں سے گزرا جناب بہلول دانا وہاں تشریف رکھتے تھے۔ وہ وہیں گھوڑے پر بیٹھا بولا! اودیوانے اب کی بارکیالوں ؟جناب بہلول نے فرمایا تربوز لے لو، وہ دوڑا دوڑا گیا اور ساری دولت سے پورے ملک سے تربوز خریدلئے ایک ہی ہفتے میں سارے تربوز گل سڑ کر خراب ہوگئے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوگیا اسی خستہ حالی میں گھومتے پھرتے اسکی ملاقات جناب بہلول دانا سے ہوگئی اس نے کہا ’’ یہ آپ نے میرے ساتھ کیا کیا ‘‘ جناب بہلول دانا نے فرمایا ’’یہ میں نے نہیں تیرے لہجوں اور لفظوں نے سب کیا ہے ‘‘ جب تو نے ادب سے پوچھا تو مالا مال ہوگیا اور جب گستاخی کی تو کنگال ہوگیا’’ پرندے اپنے پیروں اور انسان اپنی زبان کی وجہ سے جال میں پھنستے ہیں ‘‘ ہمیشہ اپنے لہجے اور لفظوں کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں گفتگو میں نرمی اختیار کریں کیونکہ لہجے کا اثر الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…