ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھانا چاہئے

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

کب سے دروازے پر دستک ہو رہی تھی کون ہے۔کوئی آواز ہی نہیں۔پھر دستک ہے دستک جیسے کوئی بالکل نرم سا دروازے پر دستک دے رہا ہو جیسے کہ اس کے ہاتھوں میں جان ہی نہ ہو۔میں نے جیسے ہی دروازہ کھولا سامنے ایک کم عمر بچہ جس کی عمر کچھ چھ سے ساتھ سال ہو گی وہ اپنے قد سے بڑا ایک پلاسٹک اپنے کندھے پر لٹکائے ہوئے کھڑا تھا۔بھوک لگی ہے کھانا کھانا ہے۔

اس نے میرے ہاتھ کی ایک انگلی کو پکڑ کر کہا۔میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور آنکھوں سے آنسو قطار میں چل پڑے۔میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے اندر لے گیا اس کے ہاتھ دھلائے اور کھانا اس کے سامنے رکھا۔اس نے جیسے ہی کھانا دیکھا تو مجھے کہا یہ نہیں کھاؤں گا۔میں حیران تھا کہ اتنا اچھا سالن بنا ہوا اور وہ کہہ رہا ہے کہ نہیں کھاؤں گا تو میں نے پوچھا کیا کھاؤ گے پھر کہنے لگا پانی اور روٹی دے دو بس۔میرا جسم ساکت تھا زبان تھی کہ بہت کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن جیسے منہ میں جم چکی ہو۔خیر میں نے اسے کوشش کر کے کھانا کھلایا لیکن وہ آدھا کھانا پانی سے اور آدھا اس سالن سے کھا کر اٹھا اور ساتھ کچھ پیسے دیے اور دروازے تک اسے چھوڑنے گیا۔اس نے جیسے ہی پلاسٹک زمین سے اٹھایا میں حیران رہ گیا کہ پلاسٹک کے نیچے روٹی پڑی تھی اس نے روٹی اٹھائی اور اپنے کندھے پر ایک طرف کو لٹکا کر چلنے لگا تو میں نے پوچھا تمہارے پاس تو کھانا تھا پھر کیوں مانگا۔صاحب! ایک بہن ہے چھوٹی وہ اگلی گلی میں ہے پتہ نہیں اس نے کھایا ہو گا یا نہیں مجھے مل گیا تھا اس لیے میں نے کہا اور ڈھونڈتا ہوں تاکہ اسے بھی کھلا سکوں۔پھر میں نے دیکھا وہ میرے ایک قدم کے برابر اپنے تین قدم رکھتا ہوا میری آنکھوں سے دور ہوتا گیا اور پھر گلی کی نکر پر سے وہ اوجھل تو ہو گیا لیکن آج بھی میری نظروں سے اس کا سایہ اور وہ قدم نہیں جا رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…