اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر ان فرینڈاور ٹویٹر پر فالو کرنے کے بعد’’ان فالو‘‘کرنے والوں کا سراغ لگانے کا طریقہ سامنے آگیا۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ٹویٹر پر کس نے آپ کو ان ’’ان فالوکیا ہے تو Statusbrewجیسی کسی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ درج کریں اور اینٹر کا بٹن دبا دیں۔ یہ ویب سائٹ آپ کو ایک ڈیش بورڈ پیش کرتی ہے، جو آپ کو فوری طور پر خبردار کردے گا کہ کسی نے آپ
کو ان فالو کردیا ہے۔ ویب سائٹ statusbrew، 20ڈالر (تقریباً 2ہزار پاکستانی روپے)ماہانہ سبسکرپشن کے عوض آپ کو یہ معلومات فراہم کرسکتی ہے۔اسی طرح اگر آپ فیس بک پر ان فرینڈ کرنے والوں کا سراغ لگانا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ whodeltedmeکو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کروم اور فائر فاکس جیسے براؤزرز کے لئے ایکسٹینشن کے طور پر دستیاب ہے۔ جونہی آپ فیس بک لاگ ان کریں گے تو یہ ان تمام افراد کی لسٹ فراہم کردے گی جو آپ کو ان فرینڈ کرچکے ہیں۔