اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نےکہاہے کہ شیخ رشید نے میرے پاؤں پکڑ کر کہا کہ ضیاالحق کی کابینہ میں وزیر بن جاؤ ۔ جاوید ہاشمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر نہیں جانا چاہتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جمہوریت کا
درس دینے والے جاوید ہاشمی ضیا کی کابینہ کے پہلے وزیر تھے۔جس پر سینئر سیاستدان نے کہا کہ شیخ رشید نے پاوں پکڑ کر کہا تھا کہ ضیا الحق کی کابینہ میں وزیر بن جائیں۔ جاوید ہاشمی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔