ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضورﷺ کاحکم

datetime 21  مارچ‬‮  2017 |

حضرت ابوجندل رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ میں مسلمان ہوگئے تھے۔ قریش نے انہیں قید کر رکھا تھا، صلح حدیبیہ کے موقع پر وہ موقع پا کر زنجیروں سمیت ہی بھاگ کر لشکر اسلامی میں پہنچ گئے،سہیل جو کہ قریش کا وکیل تھا اس نے کہا : اے محمدﷺ ! معاہدے کے مطابق ابوجندل کو ہمارے حوالے کیا جائے ۔ نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ جب تک عہد نامہ مکمل نہ ہوجائے اس کی شرائط پر عمل نہیں ہوسکتا۔

سہیل نے بگڑ کر کہا کہ تب ہم صلح ہی نہیں کرتے۔ نبیﷺنے حکم دیا اور ابوجندل قریش کے سپرد کردیئے گئے ۔ قریش نے مسلمانوں کے کیمپ میں اس کی مشکیں باندیں ، پاؤں میں زنجیر ڈالی اور کشاں کشاں لے گئے۔ نبی ﷺنے جاتے وقت اس قدر فرما دیاتھا کہ ابوجندل !اللہ تیری کشائش کے لئے کوئی سبیل نکال دے گا۔ابوجندل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذلت اور قریش کا ظلم دیکھ کر مسلمانوں کے اندر جوش اور طیش تو پیدا ہوا مگر نبی ﷺکا حکم سمجھ کر ضبط کرگئے۔ ابوجندل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے زندان مکہ میں پہنچ کر دین حق کی تبلیغ شروع کردی، جو کوئی اس کی نگرانی پر مامور ہوتا وہ اسے توحید کی خوبیاں سناتے،اللہ کی عظمت و جلال بیان کرکے ایمان کی ہدایت کرتے،اللہ کی قدرت کہ ابوجندل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے سچے ارادے اور سعی میں کامیاب ہوجاتے اور وہ شخص مسلمان ہوجاتا، قریش اس دوسرے ایمان لانے والے کو بھی قید کردیتے۔ اب یہ دونوں مل کر تبلیغ کا کام اسی قید خانہ میں کرتے۔ الغرض اس طرح ایک ابوجندل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قید ہو کر مکہ پہنچ جانے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک سال کے اندر قریباً تین سو اشخاص ایمان لے آئے۔ابوجندل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وجہ سے تین سو اشخاص نے اسلام قبول کیا۔ حقیقت میں نبی کریم ﷺکا ہر بتایا ہوا طریقہ کامیابی کی شاہراہ پر انسان کو چلنے پھرنے کے قابل بنادیتاہے۔اللہ ہمیں اتباع رسول ﷺکی توفیق دے ۔ آمین(سیرت ابن ہشام)(‘صحیح اسلامی واقعات ”، صفحہ نمبر 91۔90)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…