جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے معروف عالم دین کوموت کی سزاسنادی

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد کے سابق سربراہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی جس کے بعد اب مفتی حنان کو پھانسی دیے جانے کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد کے سابق سربراہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔اس تنظیم کو ملکی حکومت نے 2005 میں ممنوع قرار دے دیا تھا۔ اس

شدت پسند گروہ کے سابق سربراہ مفتی حنان کو موت کی سزا 2004 میں بنگلہ دیش میں اس وقت کے برطانوی ہائی کمشنر پر کیے جانے والے ایک دستی بم حملے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔ مفتی حنان اپنی گرفتاری کے وقت حرکت الجہاد کا سربراہ تھا اور برطانوی سفیر پر گرینیڈ حملے کے جرم میں اسے اور اس کے دو قریبی ساتھیوں کو ایک ملکی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ برطانوی سفیر اس حملے میں محفوظ رہے تھے تاہم تین پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…