منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ اوراتحادی تو طویل فاصلے تک مارکرنیوالے میزائل کی بات کرتے تھے شمالی کوریا خلا تک پہنچ گیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا نے امریکہ کے دباؤ اور عالمی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج نے ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا ہے۔

ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کو شمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے اینجن کے ذریعے شمالی کوریا کے پاس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔تاہم شمالی کوریا کے اس تجربہ کرنے کے دعوے کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دور جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ایک آپشن ہے یعنی ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سٹریٹیجک برادشت کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ اب سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوں پر غور کر رہا ہے۔شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی جو عسکری سرگرمیوں سے پوری طرح خالی علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ادھر امریکی فوج کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفینس سسٹم ‘تھاڈ’ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…