ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ریاست میں سٹی کونسل کے اجلاس کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز،میئر اورسینئر حکام نے کیا، کیا؟نئی تاریخ رقم

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(آ ئی این پی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یولس سٹی کونسل نے مسلمانوں سے بھر پور اظہا ریکجہتی کیا ، اجلاس کا آغازقرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اس موقع پر مئیر سمیت سینئر حکام باادب کھڑے ہوگئے اورتعظیماتلاوت کلام پاک سنا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یولس جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے، یولس سٹی کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار سٹی کونسل کے اجلاس میں

مسلم اسکاؤٹس کو مدعو کیا گیا اور سٹی کونسل کے اجلاس کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے کیا گیا۔اجلاس میں یولس سٹی کی مئیر لنڈا مارٹن سمیت تمام سٹی کونسل کے اراکین پولیس چیف ،فائر چیف اور اعلی سرکاری عہدیداران اور سٹی کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مسلمان اسکاؤٹس بچوں کی قیادت مسلم ڈیموکرٹیک کاکس کے صدر اورڈیلس مسلم اسکاؤٹس کے چیف امیر مکھانی اور سٹی کونسل کیلئے رکن کے امیدوار اٹارنی سلمان بھوجانی نے کی ۔س موقع پر مسلم اسکاؤٹس بچوں نے قرآن شریف کی تلاوت کی اور اس کا ترجمہ پیش کیا بعدازاں اسکاؤٹس نے امریکی اور اسکاؤٹس کے پرچموں کو سٹی کونسل کے اجلاس میں لہرانے کے بعد امریکی قومی ترانہ بھی پیش کیا۔تلاوت قرآن پاک کو میئر سمیت تمام اراکین سٹی کونسل اور مقتدر شخصیات نے کھڑے ہو کر انتہائی باداب انداز سے سنا۔تقریب کے بعد مسلم اسکاؤٹس ڈیلس کے چیف امیر مکھانی،اٹارنی سلمان بھوجانی اور آنے والے اسکاؤٹس بچوں کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس میں قرآن شریف کی تلاوت کی دعوت انکے لئے اعزاز کی بات تھی اسطرح انہوں نے اس دعوت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی تاریخ رقم کی ہے جوکہ آئندہ کیلئے شہر کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے یہاں رہنے والے مسلمان شہریوں کو بھی ایک اچھا پیغام ملاا ہے اور اس عمل پر وہ میئر اور اراکین سٹی کونسل کے شکر گزار ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…