بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

’’افواج پاکستان کی خون کو گرما دینے والی یوم پاکستان کی تیاریاں‘‘ >آج سے لے کر 23مارچ تک کیا ، کیا جا رہا ہے ؟ عوام کیلئے احکامات جاری

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شروع ہو گئی ریہرسل روزانہ ہوگی ٗ موبائل سروس صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک بند رہے گی ٗ ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

۔تفصیلات کے مطابق 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں میں اتوار کو بھی جاری رہی اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجے تک بندہوگا۔ذرائع کے مطابق روزانہ صبح 6بجے سے دن 1بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ،کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندہوں گی ٗشکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بند ہوگی ۔اتوار کو یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی تھی ٗ فل ڈریس ریہرسل کے لئے سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازوں سے شہری گھروں سے نکل آئے اور محظوظ ہوتے رہے۔ریہرسل کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے تک بند کر دی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…