پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی حکمران جماعت نے دیوبند کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا،نیا نام جان کر مسلمان شدیدمشتعل

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) دیوبند سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نومنتخب رکن اسمبلی برجیش سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ریاست میں آنے والی نئی حکومت شہر کا نام تبدیل کرکے دیوورند کردے۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برجیش سنگھ نے بتایا کہ شہر دیوبند کو اسلامی مدرسے دارالعلوم دیوبند کے نام کے بجائے مہابھارت سے اس کے تاریخی تعلق کی مناسبت سے دیوورند پکارا جانا چاہئے۔لکھنؤ

میں بھارتی اخبار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے برجیش سنگھ نے کہاکہ ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد اسمبلی میں شہر کی تاریخی اہمیت کو دوبارہ واپس لانے کے لیے نام کی تبدیلی کا مطالبہ سب سے پہلا ہوگا۔برجیش سنگھ نے بتایا کہ دیوبند اور مہابھارت کی تاریخی اہمیت کو واضح کیا جانا ضروری ہے اور دیوبند کو صرف اس لیے دیوبند کہنا کیونکہ یہاں دارالعلوم دیوبند موجود ہے بہت غیرمنصفانہ ہے۔انہوں نے رنکھنڈی ٗجاکھ والا اور جرودا پانڈا نامی دیہاتوں سے ملنے والی متعدد تاریخی اشیاء اور مہابھارت کے درمیان تعلق کی اہمیت پر زور دیا۔برجیش سنگھ کے مطابق وہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف نہیں، یہ مدرسہ قدیم سنسکرت اسکولوں جیسا ہے تاہم اس وقت شہر صرف ایک اسلامی مدرسے کی نمائندگی کررہا ہے جبکہ تاریخی طور پر دیوورند اس سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے، لہذا وہ چاہتے ہیں کہ شہر کو اس کی شناخت واپس ملےرنکھنڈی ٗجاکھ والا اور جرودا پانڈا نامی دیہاتوں سے ملنے والی متعدد تاریخی اشیاء اور مہابھارت کے درمیان تعلق کی اہمیت پر زور دیا۔برجیش سنگھ کے مطابق وہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف نہیں، یہ مدرسہ قدیم سنسکرت اسکولوں جیسا ہے تاہم اس وقت شہر صرف ایک اسلامی مدرسے کی نمائندگی کررہا ہے جبکہ تاریخی طور پر دیوورند اس سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے،۔دیوبند کے نام کو تبدیل کرکے دیوورند کرنے کے اقدام پر مسلمانوں میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…