اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)21توپوں کی سلامی فوجی اعزاز میں دی جاتی ہے لیکن اگر ا سکے تاریخی پس منظر میں جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ 21توپوں کی سلامی کی جڑیں جنگجوؤں سے جاملتی ہے جہاں وہ بندوق کی نالی کا رخ گراؤنڈکی طرف کر کے پر
امن ہونے کا ثبوت دیتے تھے۔ایک نظریے کے مطابق برطانوی جہازوں پر سات توپیں ہوتی تھی اور سات فائز کا مطلب یہ ہوتا کہ اب جہازسے حملہ نہیں کیا جا سکتا ،جہازوں پر بارود بے تحاشہ موجود ہوتا تھا لیکن اس کو دوبارہ لوڈ کرنے کا عمل اتنا لمبا ہوتا کہ ساحل پر موجود فوج بآسانی حملہ کر کے جہاز کو کنٹرول کر سکتی تھی،دوسرے نظریے کے مطابق 21فائر کی سلامی عزت کیلئے مخصوص ہے ۔امریکہ میں21فائر کی سلامی موجودہ صدر سابق صدر یا غیر ملکی سربراہ مملکت کو دی جاتی ہے،اس کے علاقہ یہ امریکہ کے جھنڈے کو عزت کے طور پر بھی دی جاتی ہے اور امریکی موجودہ اور سابقہ صدور کے جنازے پر بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔فوجی جنازے کی رسومات کے دوران ان کا کہیں ذکر نہیں ہے اور یہی عام غلط فہمی ہے ،یہ ’’تھری والیز‘‘کہلاتا ہے جب فوجیوں کی لاشوں کو اٹھانے کیلئے لڑائی روک دی جاتی ہے اور انہیں دفنانے کے بعد تین فائر کئے جاتے ہیں جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اب جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔