اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ناشتہ کرناانسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔عام طور پر یہ بات مشہور ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے وزن میں کمی آتی ہے تو یہ بات سراسر غلط ہے کیونکہ
ماہرین کے مطابق ناشتہ شاید وہ تمام فوائد نہیں پہنچاتا جو ہم سمجھتے ہیں تاہم کچھ دوسری وجوہات بھی ہیں جن کے سبب ہمیں اسے کھانا چاہئے۔ محققین کے مطابق ناشتہ چھوڑنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں نہ تو مددگار ثابت ہوتا ہے اور نہ ہی یہ ان کوششوں کے لئے مضر ہوتا ہے۔ ناشتہ کرنے یا نہ کرنے کی آزمائش میں شامل افراد کے وزن کھونے پر کوئی اثر نہ ہوا۔عام خیال کے برعکس، روزانہ ناشتہ کرنا میٹابولزم میں بہتری کے لئے ضروری نہ تھا۔ایک اہم سوچ، جسے تحقیق نے ثابت کیا ، یہ ہے کہ صبح جلد کھانا، لوگوں کو بعد میں بھوک کے سبب ضرورت سے زیادہ کھانے یعنی اوور ایٹنگ سے بچاتا ہے اور یہ جلد ہی ان کے میٹابولزم کو تیز کر دیتا ہے۔نئی تحقیق جو ناشتے کی عادات اور توانائی کے توازن کے درمیان معمول کے تعلق کاجائزہ لیتی ہے، اس مفروضے کو ثابت نہیں کر سکی۔