جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

’’سپاٹ فکسنگ سکینڈل ‘‘ پی سی بی نے دھماکے دار اعلان کردیا 

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے انگلینڈ میں موجود کر کٹر ناصر جمشید کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر ناصر جمشید نے اپنیسفری دستاویزات پولیس کے پاس ضبط ہونے کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کر لی، پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر

انگلینڈ جاکر ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ناصر جمشید کو پی ایس ایل فکسنگ کیس میں تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا تاہم ناصر جمشید نے پی سی بی سے رابطہ کر کے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔ ناصر جمشید نے بورڈ حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سفری دستاویزات اور دیگر کاغذات ضبط ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں آ سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کے فوری پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی ہے، سلمان نصیر انگلینڈ پہنچنے پر وہاں موجود سابقٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سے ملاقات کریں گے۔ ناصر جمشید کے فوری پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی ہے، سلمان نصیر انگلینڈ پہنچنے پر وہاں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کا پاسپورٹ لندن پولیس لے چکی ہے اسی لیے وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کو پی سی بی چارج شیٹ جاری کرچکا ہے جب کہ شاہ زیب حسن نے بھی بکی سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…