ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کیخلاف بولنے پر عدالتی حکم،سرفراز نواز نے شہریارخان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ان کے خلاف جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کو واپس لے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری لانے کے بجائے پی سی بی نے میری آواز کو دبانے کے لیے پریس ریلیز جاری کردی،

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔ ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں (پی سی بی) نے میری پینشن روکی اور اس کے بعد میری آواز کو دبانے کی بھی کوششیں کی گئیں، جو مضحکہ خیز ہے، پی سی بی سٹہ مافیا کو بچانے کے لیے مجھے دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘رواں برس کے آغاز میں عدالت نے اپنے فیصلے میں انھیں صرف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نجم سیٹھی کے خلاف الزامات عائد کرنے سے روکا تھا، پی سی بی کے خلاف نہیں۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا، ‘میں نے بشمول نجم سیٹھی کسی پر بھی جھوٹے الزامات نہیں لگائے، میں سچائی پر یقین رکھتا ہوں اور ہمیشہ سچ بولتا رہوں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں میڈیا کو خبردار کیا تھا کہ ‘سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر کو میڈیا پر جگہ نہ دی جائے، دوسری صورت میں یہ توہین عدالت کے مترادف ہوگا’۔ اسی پریس ریلیز میں پی سی بی نے مزید کہا کہ ‘حکم امتناعی کے باوجود سرفراز نواز نے اپنی زہریلی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ پی سی بی کے خلاف جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ تاہم سرفراز نواز نے عدالتی فیصلے کو بنیاد بناکر قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ سرفراز نواز کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف ذاتی حیثیت میں کسی قسم کے جھوٹے الزامات عائد نہیں کیے جائیں

گے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تاہم پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی نے سرفراز نواز کی پینشن کی بندش اور قانونی نوٹس کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کرد یا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…