بنوں(آئی این پی) عمران خا ن نے کہاہے کہ فاٹا کاخیبر پختونخوا میں انضمام ضر وری ہے ‘ انضمام سے سب سے زیادہ فائدہ قبائلی عوام کو ہو گا ‘ سونامی بلین ٹری اب تک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ‘ ہماری حکومت سے پہلے ان جنگلات پر ٹمبر مافیا کا قبضہ تھا ‘ 2018ء کے عام انتخابات میں فاٹا کو شامل کیا جائے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سونامی بلین ٹری اب تک پاکستان کی تاریخ کا
سب سے بڑا منصوبہ ہے ‘ منصوبہ سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔ ہماری حکومت سے پہلے ان جنگلات پر ٹمبر مافیا کا قبضہ تھا ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے انضمام سے سب سے زیادہ فائدہ قبائلی عوام کو ہو گا۔ فاٹا کے حالات اگر بگڑ گئے تو سنبھالنا مشکل ہو گا۔ فاٹا کا انضمام ضروری ہے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی آواز ہو گی۔ 2018ء سے عام انتخابات میں فاٹا کو شامل کیا جائے۔