بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

افغانستان یہ کام بالکل بھی نہ کرے ، بھارت نے مخالفت کردی

datetime 16  مارچ‬‮  2017 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا اور اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ میں شرکت ہی نہیں کی۔بی سی سی آئی آفیشل کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ افغانستان وآئرلینڈ کوٹیسٹ اسٹیٹس دیے بغیر حصہ کیسے بنا لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میںدعوی کیا گیاکہ بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کی حال ہی میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن

شپ پر بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ کو مسترد کردیا گیا جس میں تجویز پر مزید بات چیت ہونا تھی۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اس اقدام کا ایک مقصد آئی سی سی کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے میں اختیار کی جانے والی سست روی بھی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کس طرح 9اور3ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ بنالیا،ابھی تک آئی سی سی بورڈ نے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کی توثیق ہی نہیں کی.بات صرف اتنی سی ہے کہ بورڈ کے کچھ ممبرز دیگرکے موڈ کا اندازہ لگانا چاہ رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ایک کمزور بھارتی بورڈ ان کے راستے میں حائل نہیں ہوسکے گا۔یاد رہے کہ جب سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ سامنے آیا بھارت کسی نہ کسی بہانے اس کے آڑے آرہا ہے، پہلے یہ پلان 2013میں بھی سامنے آیا جسے رد کردیا گیا تھا، پھر اکتوبر 2016میں ٹیسٹ ٹیموں کو 2حصوں میں تقسیم کرکے ترقی اور تنزلی کی بنیاد پر 2ڈویڑن میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا منصوبہ پیش کیا گیا، اس بار بھی بی سی سی آئی نے چھوٹے بورڈز کے ساتھ مل کر کوشش ناکام بنائی۔ رواں برس کے آغاز میں نئی تجویز پیش کی گئی جس میں ٹاپ 9ٹیسٹ ٹیموں اور زمبابوے کے ساتھ افغانستان اور آئرلینڈ کی شمولیت سے تین ٹیموں میں مقابلے ہونا ہیں، اسے بھارت کی مخالفت کے باوجود منظور تو کرلیا

گیا مگر بی سی سی آئی اب اس کو بھی ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…