منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف ‘ حسین حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت ،سابق وزیرداخلہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما او سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے پرویز مشرف ‘ حسین حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ لوگوں کو غلط ویزے جاری ہوئے تو یہ لوگ انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر سے نہیں بچ سکتے آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے‘ نجومی نہیں جو بتا سکوں کہ پانامہ کا کیا فیصلہ آئے گا ۔لیکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی بات دہراتا

ہوں کہ بظاہر موسم خراب نظر آرہا ہے۔ منگل کو بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگومیں رحمن ملک نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہم نے نیٹو سپلائی بند کی اوریہ آصف زرداری تھے جنہوں نے اوبامہ سے ہاتھ ملانے اور نیٹو سپلائی کھولنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویزے سفیر صرف حکومت نہیں لاتی بلکہ اس میں کئی اور ادارے بھی اس عمل میں شامل ہوتے ہیں۔ہم پر الزام ہے کہ ہم نے امریکن سویلنز کو ویزے دیے جنہوں نے پوری فوج کو اجازت دی ان سے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟۔شمسی ائیر بیس اور دیگر اڈے مشرف نے امریکہ کو دئیے ،اگر کچھ لوگوں کو غلط ویزے جاری ہوئے تو یہ لوگ انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر سے نہیں بچ سکتے ،آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہم نے پاکستان میں امریکیوں کا سروے کروایا،تحقیقات میں سامنے آیاتھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویزا اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مشرف ، حقانی اور کلبھوشن کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنائے حسین حقانی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،اس کے لئے تمام سٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے ہم پر الزام ہے کہ ہم نے امریکن سویلینز کو ویزے دئیے لیکن جنہوں نے پوری فوج کو اجازت دی ان سے کیوں نہیں پوچھا

جاتا؟ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہم نے پاکستان میں امریکیوں کا سروے کروایا اوریہ بات سامنے آئی کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویزا اسلام آباد سے امریکی سفارتخانے سے جاری ہواہمارا س سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…