نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سکھوں کی آزادی کیلئے جاری تحریک خالصتا ن موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم لیڈر تھے ۔ ان جیسے لیڈر صدیوں بعد بھی پیدا نہیں ہوتے۔ قائد اعظم میرے رول ماڈل ہیں، جس طرح انہوں نے انگریزوں اور ہندوؤں سے مسلمانوں کو نجات دلا کر پاکستان
بنایا یہی انکا معجزا ہے ، اور جو چیز آسانی سے مل جاتی ہے ہمیں اسکی قدر نہیں ہوتی، 70 سال بعد بھی یہ بحث ہونا کہ پاکستان نہیں بننا چاہیے تھا وہ لوگ بھارت میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں – ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ قائد اعظم کی لازوال جدوجہد کے سبب ہندوئوں کو بھی آزادی ملنے میں آسانی ہوئی۔ خالصتان موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر امر جیت سنگھ کے قائد اعظم اور پاکستان کے بارے میں اس بیان سے بھارت میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔