بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

بھارت سے سیریز ،پی سی بی نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں،بی سی سی آئی کیخلاف کورٹ جائیں گے ،شرجیل خان اور خالد لطیف کے علاوہ بھی کسی کو نوٹس دینے سے متعلق ٹربیونل فیصلہ کریگا، اگر کوئی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو سمجھیں اس کا کیئریر ختم ہے، جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین

شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بکیز نے فکسنک کے نئے طریقے نکال لئے ہیں۔ اب کھلاڑیوں کے رشتے داروں کی مدد سے فکسنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو سمجھیں اس کا کیئریئر ختم ہوگیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے شوکاز کا جواب دے دیا ہے۔ شرجیل خان اور خالف لطیف کا معاملہ زیر سماعت ہے۔ ٹریبونل کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ کوچ نے بتایا کہ فٹنس کے معیار میں 3 سے 4 لڑکے بارڈر پر ہیں۔ فٹنس میں کمی ہو گی تو کوئی کھلاڑی نہیں کھیلے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے ، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی فٹنس میں کمی ہو گی تو کوئی کھلاڑی نہیں کھیلے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ بھارت سے سیریز کا کوئی امکان نہیں ، اس کے خلاف کورٹ میں جائیں گے ، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی کی فٹنس نہیں ہو گی وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو معطل نہیں کیا ، شرجیل خان اور خالد لطیف کو ثبوت ہونے پر اسی وقت معطل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…