پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فیس بھرنے کے لیے مسجد میں امامت کی ؛ پھر گولڈ میڈل حاصل کیا

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(نیوز ڈیسک) یونیورسٹی میں پڑھنے والے عقيل احمد ایک ایسے طالب علم ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ بلکہ سب کے سامنے ایک مثال بھی قائم کی ہے۔ آرٹس سبجیکٹ کے ٹاپر عقيل کے والد پیشے سے درزی ہیں۔ گھر کے مشکل حالات کے درمیان فیس بھرنے کے لئے عقيل نے مسجد میں امام بننے کا فیصلہ کیا۔ وہ مسجد میں امامت بھی کرتے رہے اور اپنی پڑھائی بھی جاری ۔ عقيل کے والد کی زندگی میں بھی کئی پریشانیاں رہیں۔ اپنی تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کے خاندان میں عقيل کے والد پر ہمیشہ بڑی ذمہ داریاں رہیں اور یہی وجہ ہے کہ حالات ایسے بن گئے کہ عقيل کے پاس ایک وقت اپنی فیس بھرنے کے بھی پیسے نہیں تھے۔ نیوز18 نیٹ ورک کے مطابق عقيل کا کہنا ہے کہ ‘میں جانتا تھا کہ میرے والد میری پڑھائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، لیکن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اسی لئے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے امام بن کر کچھ پیسوں کا انتظام کروں۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہوئے پروگرام میں عقيل کو گولڈ میڈل دیا گیا، جہاں اس کے والدین کی آنکھیں فخر سے چمک اٹھیں۔ عقيل نے کہا کہ ‘ہمیشہ منزل اہم نہیں ہوتی ۔ اس کے راستوں کو بھی جینا چاہئے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ فی الحال میرے پاس دونوں ہیں اب عقیل ان ہزاروں نوجوانوں کے لیے قابل تقلید بن گئے ہیں جو عقیل کی طرح مسائل سے دوچار ہیں لیکن آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ عقيل کو بی اے کے امتحان میں 80٪ فیصد ملے ہیں اورابھی ان کے خواب اب پورے نہیں ہوئے ہیں۔ وہ آگے پڑھنا چاہتے هے۔ عقيل کی دل چسپی ہے کہ وہ پوسٹ گریجویشن کے بعد پی ایچ ڈی بھی کریں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…