ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اسد وینا کے ساتھ کیا سلوک کرتا تھا۔۔ نوکری کیا تھی اور بتائی کیا ؟

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں خبریں ہیں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کی ۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور پھر اچانک خبر آئی کہ لالی ووڈ کی معروف اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ہے ۔ پہلے تو کسی کو بھی اس خبر پر یقین نہیں آیا تاہم پھر پتہ چلاکہ بات سچ ہے اور وینا اسد خٹک سے خلع لے چکی ہیں ۔

خلع لینے کے پیچھے وجوہات کیا تھیں ؟ یہ بات کسی کو معلوم نہیں تھی تاہم تازہ ترین سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا کے ایک قریبی دوست نے نجی ٹی وی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ وینا ملک کے شوہر ان کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وینا ملک اور اسد خٹک نے شادی سے قبل یہی ظاہر کروایا کہ اسد خٹک ایک بہت امیر اور کروڑ پتی آدمی ہیں حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا ۔اسد خٹک ایک کنسٹرکشن کمپنی میں بطور مینجر کام کرتے تھے۔ انہوں نے پاکستان واپسی پر ورلڈ کپ کے موقع پر گانے بھی بنائے لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ وینا ملک نے اپنا کیرئیر دوبارہ سنبھالا جس سے دونوں میں اختلاف شروع ہو ا اور بات علیحدگی تک جا پہنچی ۔ اب قرین قیاس یہی ہے کہ وینا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لیں گی جبکہ اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وہ وینا کو منا لیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…