منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی،انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملن نے بھانڈہ پھوڑ دیا،کیا سنگین واقعہ پیش آیاتھا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2017 |

لندن( آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش بلیباز ڈیوڈ ملان نے انکشاف کیا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود ایک مداح ٹیم کے ڈریسنگ روم میں داخل ہوگیا۔ ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ملان نے کہا کہ ‘یہ باعث تشویش تھا کہ تمام سختی کے باوجود ایک مداح باآسانی اندر داخل ہوا’۔ملان نے کہا کہ ‘نوجوان مداح اس وقت ڈریسنگ روم میں داخل ہوا جب تمام کھلاڑی اندر آرہے تھے اور کسی طرح وہ بھی آنے میں کامیاب ہوا’۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے راؤنڈ اور پلے آف میچوں میں شامل اکثر غیرملکی کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور آنے سے انکار کرچکے تھے تاہم ڈیوڈ ملان سمیت پشاورزلمی کے چار کھلاڑی فائنل کے لیے لاہور آئے جبکہ لاہور آنے والے دیگر غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے راؤنڈ اور پلے آف مرحلے میں پی ایس ایل کا حصہ نہیں تھے۔پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے سربراہ سابق کرنل محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ مداح پیٹرنز انکلوژر سے داخل ہوا تھا جو ڈریسنگ روم کے برابر میں ہے اور مداح کھلاڑیوں سے آٹوگراف لینے کے لیے بھاگ دوڑ کررہے تھے اور اسی دوران ڈریسنگ روم کے احاطے میں داخل ہورہے تھے۔اعظم کا کہنا تھا کہ پتہ چلتے ہی ڈریسنگ روم سے اس مداح کو فوری طور پر باہر نکال دیا گیا۔ڈیوڈ ملان نے کہا کہ ‘ہم جیسے ہی میدان میں پہنچے تو ہمارے کرکٹ بیگز چیک کیے گئے جس کے بعد ہمیں ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کی جگہ ملی اور میں اپنے کپڑے بیگ میں رکھ کر ادھر ادھر چلنے لگا تو وہاں ایک لڑکا سیلفی کا کہہ رہا تھا’۔انگلش بلے باز نے کہا کہ ‘میں نے کمرے میں موجود سیکیورٹی گارڈ کی طرف دیکھا اور ان سے کہا معاف کیجیے گا یہ لڑکا کون ہے؟ اوریک دم وہ سب حرکت میں آگئے اور اس کو دروازے سے باہر دھکیل دیا’۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے پولیس، پنجاب رینجرز اور پاک فوج کے اہلکاروں سمیت 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…