ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنسل اور زندگی

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

ایک ماہر پنسل ساز نے ایک بہت خوبصورت پنسل بنائی،پنسل کو پیک کرنے سے پہلے اس نے اپنی خوبصورت تخلیق کو ستائش بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا!میں نے اپنے کمالِ فن کی انتہا کرتے ہوئے تجھے ایک بے مثال شکل و صورت دی ہے لیکن تم اس سے بھی خوبصورت بن سکتی ہو اگر تم میری پانچ باتیں غور سے سْن لو۔

ان باتوں پر عمل کرکے تم دنیا کی بہترین پنسل بن سکتی ہو۔پہلی بات!تم بہت عمدہ اور عظیم کارنامے سر انجام دے سکتی ہو، بشرطیکہ تم خود کو کسی ماہر اور کامل ہاتھ کے حوالے کر دو۔دوسری بات!تمہیں بار بار تراشے جانے کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑے گالیکن ایک بہترین اور کارآمد پنسل بننے کے لئے اس اذیت کو حوصلے سے برداشت کرنا تمہارے لئے ضروری ہو گا۔ تیسری بات!تم اْن غلطیوں کو درست کرنے کی اہل ہو جو تم سے سرزد ہو سکتی ہیں۔درستی کرنے سے کبھی بھی ہچکچانا مت۔چوتھی بات!تمہارا سب سے اہم حصہ میں نے تمہارے اندر رکھا ہے۔اس کی نگہداشت کرنا۔پانچویں بات!تمہاری لکھنے کی صلاحیت تمہارے آخری سرے تک ہے۔حالات خواہ کچھ بھی کیوں نہ ہوں، تمہیں آخر دم تک لکھنا جاری رکھنا ہے، اور جس سطح پر بھی تمہیں استعمال کیا جائے تم نے اپنا نشان وہاں چھوڑنا ہے۔پنسل نے ان تمام باتوں کو دھیان سے سنا۔ انہیں گرہ سے باندھ کر رکھنے کا عزم کیا۔ اور انجانی منزلوں کی جانب عازمِ سفر ہوئی۔اب اگر ہم خود کو اس پنسل کی جگہ رکھ لیں اور ان ہی پانچ باتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں تو ہم بلاشبہ

اشرف المخلوقات، مسجودِ ملائک یعنی بہترین انسان بن سکتے ہیں کیونکہ ہمارے خالق نے بڑے فخر سے ہمیں اپنی بہتریں تخلیق قرار دیا ہے۔پہلی بات!ہم فوز و فلاح کی رفعتوں کو چْھو سکتے ہیں بشرطیکہ ہم اپنی ذات کو کْلی طور پر خالق و مالکِ کائنات اور اْس کے مبعوث کردہ ہادیءِ برحق کے ہاتھ میں دے دیں۔دوسری بات!ہمیں بار بار تراشے جانے کے اذیت ناک مراحل سے گذرنا ہو گا، جو مختلف آزمائشوں اور مسائل کی صورت میں ہمارے سامنے آئیں گے۔ہمیں ان سب کو ہمت، حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنا ہو گا۔تیسری بات!ہم اپنی غلطیوں کی اصلاح کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اور اس میں کسی قسم کی جھجھک یا ہچکچاہٹ نہیں ہونا چاہئے۔چوتھی بات!ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے اندر ہے، ہمارا قلبِ سلیم۔ہمیں اسے تمام کثافتوں اور آلائشوں سے بچانا ہے۔پانچویں بات!ہم زندگی کی جس بھی سٹیج پر ہوں، ہمیں اپنے نقوشِ پا چھوڑنا ہیں، حالات خواہ کچھ بھی ہوں ہمیں آخر دم تک سر گرمِ عمل رہنا ہے۔یاد رکھئے کہ ہم میں سے ہر فرد ایک خصوصی اور منفرد شخصیت کا حامل ہے۔آپ کو جس خصوصی مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے وہ صرف اور صرف آپ ہی پورا کر سکتے ہیں۔اس یقین کے ساتھ زندگی بسر کریں کہ اس وسیع کائنات کو آپ کی ضرورت ہے، اسی لئے خالقِ کائنات نے آپ کو تخلیق فرمایا ہے۔کیونکہ وہ تو کوئی شے بھی فضول اور بے مقصد تخلیق نہیں فرماتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…