اداکارہ شبنم پاکستان چھوڑنے کےتذکرہ پرآبدیدہ مداحوں کو جذباتی کر دیا

12  مارچ‬‮  2017

لاہور(آن لائن)1970 کی دہائی میں لولی وڈ کی پوسٹر گرل کہلائی جانے والی اداکارہ شبنم پاکستان اور فلم انڈسٹری چھوڑنے کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔گورنمنٹ کالج لاہور میں اولڈ راویئنز یونین (او آر یو) کے زیر اہتمام ادبی فیسٹیول کے دوران بات کرتے ہوئے شبنم نے کہا،وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا لیکن میں نے یہ اپنے خاندان کے لیے کیا، خاص کر اپنے والد کے لیے، جنھیں بنگلہ دیش میں دل کا دورہ پڑا تھا

میں پاکستان میں تھی۔شبنم کا کہنا تھا،میں پاکستان میں 3 عشروں تک رہی اور یہاں کام کیا، میں ان لوگوں کو کیسے بھول سکتی تھی، جنھوں نے مجھے اتنا پیار اور عزت و احترام دیا۔اداکارہ کا خیال تھا کہ فلم انڈسٹری 1971 کی جنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی، جب ان سے بنگلہ دیشی سینما کے حوالے سے سوال کیا گیا تو شبنم نے جواب دیا، ‘اس کی صورتحال بھی بالکل ایسی ہی ہے جیسی آج کل پاکستانی سینما کی ہے، تاہم وہ سنیما کی بحالی کے حوالے سے پْریقین نظر آئیں اور کہا کہ نئی نسل اس مقصد کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔شبنم کا کہنا تھا کہ ان کے زمانے میں اداکاروں کی اتنی ڈیمانڈز نہیں تھیں اور نہ ہی فائیو اسٹار ہوٹلوں کا کوئی تصور تھا اور آؤٹ ڈور شوٹنگز کے دوران انھیں زیادہ تر خیموں میں رہنا پڑتا تھا۔شبنم نے بتایا کہ ان کے شوہر روبن گھوش بہت محبت کرنے والے انسان تھے اور انھوں نے کبھی ان کی فلمی دنیا میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کبھی شوٹنگ کے بعد دیر سے گھر آنے پر کبھی کوئی اعتراض کیا۔ادبی فیسٹیول میں مصطفیٰ قریشی اور اصغر ندیم سید بھی شریک ہوئے، جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…