بوڑھے باپ نے بیٹے سے پوچھا نئی گاڑی کا نام کیا ہے ؟بیٹا بولا ہنڈا ۔چند گھنٹوں بعد بوڑھے باپ نے دوبارہ سوال کیا ؟بیٹا حیران ہو کر بولاٖ!ابو ہنڈا ۔رات کو سونے سے پہلے باپ نے پھر سوال کیا کہ کیا نام بتایا تھا ؟اب تو جوان بیٹا کنٹرول نہ کر سکا اور غصے میں بولا،آپ کو کتنی مرتبہ بتاؤں ہنڈا،ہنڈا ،ہنڈا!باپ خاموش ہو گیا الماری سے 30 سالہ پرانی نوٹ بک نکالی اور بیٹے
سے کہا،ذرا اس کا یہ والا صفحہ تو پڑھنا۔بیٹے نے بادل ناخواستہ صفحہ پڑھنا شروع کیا جس میں لکھا تھا آج میری خوشی کا بہت بڑا دن ہے کیونکہ میرے بیٹے نے پہلی دفعہ لفظ چڑیا بولا اور مجھ سے 25 مرتبہ کہا بابا وہ کیا ہے ؟اور میں نے خوشی اور مسرت کے ساتھ 25 مرتبہ جواب دیا بیٹا بولو چڑیا چڑیا چڑیا۔جوان بیٹا حیرنگی سے ایک ایک پڑھتا جاتا اور آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری تھی۔ہ



















































