لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے کہاہے کہ کونسل کے اگلے ماہ اپریل میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک کی پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے رپورٹو ںکاجائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔ادھرآئی سی سی کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی
بحالی کے حوالے سے لاہورمیں سیف سٹی پروجیکٹ پراطمینان کااظہارکرچکے ہیں ۔انہوں نے ہی پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پرسیکیورٹی ماہرین لاہور بھجوانے کا مشورہ دیا تھا فائنل میچ دیکھنے کےلئے آئی سی سی کے ساتھ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے عہدیداران ا ور سیکیورٹی منیجرز بھی آئے تھےاوران کی رپورٹس پر آئی سی سی کے اجلاس میں غورکیاجائے گا۔