ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

منت

datetime 9  مارچ‬‮  2017 |

ایک شخص نے منت مانی کہ جو شخص سب سے پہلےآبادی میں نظر آئے گا اس پر صدقہ کروں گا۔ اتفاق سے ایک عورت مِلی اس کو صدقہ کا مال دے دیا۔ لوگوں نے کہا کہ یہ تو بڑی بُری عورت ہے۔ اس صدقہ کرنے والے نے اس کے بعد جو سب سے پہلے نظر آیا اس کو صدقہ کیا۔ لوگوں نے کہا کہ یہ تو بدترین شخص ہے۔اس شخص نے اس کے بعد جو سب سے پہلے نظر آیا اس پر صدقہ کیا۔ لوگوں نے کہا کہ یہ تو بڑا مالدار شخص ہے۔ صدقہ کرنے والے کو بڑا رنج ہوا اس نے خواب میں

دیکھا کہ اللہ جل شانہ نے تیرے تینوں صدقے قبول کر لیے۔ وہ عورت فاحشہ تھی لیکن ناداری کی وجہ سے اس نے یہ فعل اختیار کر رکھا تھا۔ اس کو مال ملا تو اس نے یہ کام چھوڑ دیا۔دوسرا  چور تھا اور وہ تنگدستی کی وجہ سے چوری کرتا تھا، مال دینے پر اس نے چوری سے چھوڑ دی۔ ۔تیسرا شخص مال دار ہے اور صدقہ نہ کرتا تھا، تیرے صدقہ سے اس کو عبرت ہوئی کہ میں اس سے زیادہ مال دار ہوں اس لیے زیادہ صدقہ کرنے کا مستحق ہوں، اب اس کو صدقہ کی توفیق ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…