منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ۔۔ آئی سی سی کا اہم ترین اجلاس، کیا فیصلہ ہوا؟

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے تعلق آئندہ ماہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی آمد پر بھی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں آئی سی سی ان مختلف بورڈ ممبران کے سیکیورٹی منیجرز کی رپورٹ کا جائزہ لے گی، جو پی ایس ایل فائنل کے موقع پر لاہور میں موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ کی روشنی میں بورڈ ممبران پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی حوالے سے ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید بات ہو گی۔پاکستان ٹاسک فورس کے چیرمین جائلز کلارک نے اس سال ستمبر میں چار ٹی ٹوینٹیز کیلئے ورلڈ الیون ٹیم پاکستان بھیجنے کی بات کی ہے۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس بارے میں کوئی فیصلہ اپریل کے اجلاس میں ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر آئی سی سی کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی مینجرز بھی پاکستان میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…