اسلام آباد(آئی این پی) پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، زمبابوے کی ٹیم کو ایک پھر پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی گئی، زمبابوین وزیر کھیل نے حکومت سے بات کی یقین دہانی کرادی۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں زمبابوے کے وزیر کھیل نے ملاقات کی، اس دوران زمبابوے کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ ریاض پیرزادہ نے زمبابوین وزیر
کھیل سے تصدیق کروادی، انہوں نے حکومت اور کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیا،زمبابوین وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور میں پی ایس ایل کے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پاکستان کی سفارشات اپنے وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے اور ٹیم پاکستان بھیجنے پر ضرور غور کریں گے۔وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت ہی مہمان نوازہیںاورلاہورمیں پاکستان سپرلیگ کے فائنل کے انتظامات دیکھ کربہت ہی خوشی ہوئی کہ پاکستان میں بھی بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ سے شروع ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کےلئے بورڈسے ضروربات کروں گا۔ان کامزیدکہناتھاکہ اپنے وزیراعظم کوحکومت پاکستان کی سفارشات کی پیش کروں گااوراپنی ٹیم کوپاکستان لانے پرغورکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل سے پاکستان کےلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے دوبارہ سے کھل جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے لاہور میں انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے۔