جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے متنازعہ بیان ”پھٹیچر“پر جاویدمیانداد نے نجم سیٹھی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا،حیرت انگیزموقف

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی طرف سے پی ایس ایل کے غیرملکیوں کھلاڑیو ں کوپھٹییچرکہنے کامعاملہ ابھی تھمانہیں تھاکہ سابق کرکٹرجاید میانداد نے کہاہے کہ عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شریک غیرملکیوں کے بارے میں بیان دے کرکوئی غلط کام نہیں کیا اورنہ پی ٹی آئی کے سربراہ کے بیان میں کوئی خرابی ہے کہ ان پرتنقید کی جارہی ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے جاویدمیاندادنے عمران خان کے

بیان کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ پھٹییچراورریلوکٹاکی اصلاحات کرکٹ کلبوں میں عام طورپراستعمال کی جارہی ہیں اوران کامطلب ہرکرکٹرسمجھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بیان پرتنقید کرنے کے بجائے اس پرغور کیاجائے کہ انہوں نے کس حوالے سے یہ بیان دیاہے ۔اس موقع پرجاویدمیانداد نے کہاکہ اصل سوالات توپی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی سے کرنے چاہیے جنہوں نے بلندوبانگ دعوی کیاتھاکہ عمران خان کے بیان کی وجہ سے کیون پیٹرسن پاکستان میں فائنل کھیلنے نہیں آئے ۔جاوید میاندادنے کہاکہ اس دعوے کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ کیون پیٹرسن عمران خان کے بیان کی تردید کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پرتنقید کاسلسلہ بندکیاجائے کیونکہ اس بحث سے کھلاڑیوں پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں  انہوں نے کہاکہ انگلش کھلاڑی سیکیورٹی کی خراب صورتحال میں کہیں بھی نہیں کھیلتے ہیں ۔ ۔واضح رہے کہ کیون پیٹرسن نے بعد میں ایک ویڈیو پیغام میں اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا فائنل کیلئے لاہور نہ آنے کا فیصلہ ذاتی تھا اور اس کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل میں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے عمران خان کے لاہور میں فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دیے جانے کے بیان پر فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…