بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

قومی ٹیم کادورہ ویسٹ انڈیز،5نئے نوجوان کھلاڑیوں کی لاٹری نکل پڑی،زبردست اعلان

datetime 8  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)دورہ ویسٹ انڈیز ، تربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل، پی ایس ایل میں کارکردگی پر تین روزہ ایمرجنگ کیمپ سے بھی 5 لڑکوں کا انتخاب کیا جائے گا ،دورہ ویسٹ انڈیزکے لئے تربیتی کیمپ کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل ہو گئی ، احمد شہزاد اور کامران اکمل کے نام بھی شامل ہیں

دس روزہ کیمپ 12 مارچ سے لاہورمیں لگایا جائے گا۔ تفصیلات کیمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق ، ہیڈ کوچ مکی آ رتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان مشاورت مکمل ہونے پرایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کیلئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں کارکردگی پر تین روزہ ایمرجنگ کیمپ سے بھی 5 لڑکوں کا انتخاب کیا جائے گا ،، جن لڑکوں کے ناموں پر مشاورت ہوئی ان میں سرفرا ز احمد ،اظہر علی ، اسد شفیق ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ،بابر اعظم شامل ہیں کیمپ میں جنید خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، محمد نواز ، راحت علی،عمر اکمل ، محمد عرفان ،وہاب ریا ض،یاسر شاہ بھی طلب کیئے جائے گے۔رضوان کی جگہ کامران اکمل ، شرجیل خان کی جگہ احمد شہزاد کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان ، رومان رئیس ،سہیل تنویر ،اسامہ میر ، شاداب خان کو پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیا د پر ترجیح دی جا رہی ہیں پی سی بی کے زیر اہتمام 39 ایمرجنگ کھلاڑیوں کا کیمپ جاری ہے

جس میں عثمان شینواری ، حسان خان، صہیب مقصود ، میر حمزہ ، محمد عرفان ، اکبر رحمان ، آ صف ذاکر کی کارکردگی کو خاص طور سے پرکھا جائے گا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمپ میں کھلاڑی 11 مارچ کو رپورٹ کرینگے 12 مارچ سے دس روزہ کیمپ لگایا جائے گا قومی ٹیم 22 اور 23 کی درمیانی رات براستہ دبئی ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی ، دورہ کے دوران چا ر ٹی ٹونٹی ، تین اور ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائے گے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…