منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان پی ایس ایل میں پشاور زلمی نہیں بلکہ کس ٹیم کی فتح چاہتے تھے ؟  غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر وہ کیوں بھڑکے ؟ دھماکہ خیز انکشاف  

datetime 8  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں بارے عمران خان کے توہین آمیز بیان کی ویڈیو بارے اصل کہانی سامنے آگئی، ویڈیو کیسے بنی اور عمران خان کیا کچھ کہتے رہے ؟نجی ٹی وی کی رپورٹر نے سب بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے

توہین آمیز القابات سے نوازنے والی ویڈیو بارے نجی ٹی وی ’’نیو نیوز‘‘کی رپورٹر ’’رفعت حسین رضوی‘‘نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے، ججز کے ریمارکس کے حوالے سے بات کرنے کیلئے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صحافیوں کو مدعو کیا تھاجو کہ صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کیلئے بلائی گئی تھی مگر آف دی ریکارڈ نہ تھی، کیونکہ یہ صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کیلئے بلائی گئی میٹنگ تھی اس لئے صحافی بغیر کیمروں کے وہاں پہنچے تھے اور میٹنگ کو موبائل کیمروں کے ذریعےکور کرتے رہے اور سوالات کا جواب کاغذ پر تحریر کرتے رہے، رفعت حسین رضوی نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کے علاوہ میٹنگ میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور فواد چوہدری بھی موجود تھے جو تحریک انصاف کے ترجمان
کی حیثیت سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہیںانہوں نے کسی موقع پر بھی میٹنگ میں صحافیوں کو موبائل کیمروں سے کوریج پر نہیں روکا اور نہ یہ کہا کہ آپ اس میٹنگ کو آف دی ریکارڈ سمجھیں لہٰذا صحافیوں سے عمران خان کی یہ میٹنگ آن دی ریکارڈ ہی سمجھی جائے گی۔صحافیوں سے میٹنگ کی روداد سناتے ہوئے رفعت حسین رضوی نے بتایا کہ

’’ڈان نیوز‘‘کے رپورٹر نے جب عمران خان سے سوال کیا کہ کیا ’’آپ نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھا‘‘تو عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’نہیں میں نے نہیں دیکھا‘‘جس پر جب انہیں بتایا گیا کہ پی ایس فائنل کی فاتح پشاور زلمی ہے اورآپ کی پارٹی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس پر عمران خان کا کہنا تھا
کہ ان کی خواہش تھی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتے ۔رفعت حسین رضوی کا کہنا تھا کہ یہ بات ہونے تک عمران خان محتاط رہے وہ دراصل پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی سے متعلق بات کرنا چاہ رہے تھے لیکن جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’’آخر غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آہی گئے ‘‘تو عمران خان غصے میں آگئےاور پی ایس ایل

فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہتے ہوئے کہا کہ’’ ان کو پتہ نہیں افریقہ سے پکڑ کر لے آئے ہیں‘‘۔ جس کے جواب میں صحافیوں نے کہا کہ اگر افریقی ممالک سے بھی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آئے تو انہیں بین الاقوامی کھلاڑی ہی گردانا جائے گا۔ رفعت حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دراصل شاید پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی سے نالاں نظر آرہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…