اسلام آباد (این این آئی)’’پی ایس ایل کا کامیاب ایونٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘کس ملک نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی حکومت نے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے باضابطہ دعوت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے وزیر کھیل نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر زمبابوے کے وزیر کھیل نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کے انتظامات
دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ بورڈ سے بات کروں گا،حکومت پاکستان کی سفارشات وزیراعظم کیسامنے رکھوں گا۔یاد رہے کہ زمبابوے کے وزیر کھیل اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود ہیں اور انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل بھی دیکھا تھا۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں تین ون دے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے تھے۔