اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا کون سا ادارہ سب سے زیادہ رشوت لیتاہے؟ تازہ ترین سروے میں حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 35فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے منگل کو جاری ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کے 16ممالک میں 900ملین سے زائد افرادرشوت ادا کرتے ہیں۔واچ ڈاگ نے 22ہزار کے قریب افراد سے اپنے اپنے ملک میں بدعنوانی سے متعلق تجربے کے

بارے میں پوچھا۔ سروے میں چار افراد میں سے صرف ایک نے عوامی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کیلئے رشوت ادا کی ہے ۔جب عوام سے پبلک سروس افسران کو ایک گفٹ یا مدد کی صورت میں رشوت دینے کے بار ے میں پوچھا گیا تو 40فیصد پاکستانیوں جنھوں نے سروے میں حصہ لیا تھا نے ہاں میں جواب دیا۔پولیس فورس رشوت لینے کے حوالے سے عوامی خدمات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ بارہ ماہ میں ایک پولیس افسر کے ساتھ رابطے میں رہنے والے صرف ایک تہائی افراد کا کہنا تھاکہ انھوں نے رشوت ادا کی ہے ۔38فیصد غریب ترین افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں جن کا دعوی ہے کہ وہ رشوت ادا کررہے ہیں ۔جب ملک میں کرپشن کی شرح کے بارے میں پوچھا گیا تو 35فیصد پاکستانیوں کایقین تھا کہ اس میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے ۔رواں سال کے اوائل میں ٹرانسپیرنسی انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سال 2016کا اختتام 32کے سکور پرکیا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو پوائنٹس زیادہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…